4 ستمبر، 2017، 5:10 PM

شمالی کوریا مزید میزائل تجربات کرسکتا ہے

شمالی کوریا مزید میزائل تجربات کرسکتا ہے

جنوبی کوریا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائل تجربات کی تیاری جاری ہے اور شمالی کوریا مزید میزائل تجربات کرسکتا ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی نے فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ جنوبی کوریا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  شمالی کوریا کی جانب سے مزید میزائل تجربات کی تیاری جاری ہے اور شمالی کوریا مزید میزائل تجربات کرسکتا ہے۔جنوبی کوریا کا کہنا ہے کہ  اس تیاری میں کوئی بین الابراعظمی بیلسٹک میزائل (آئی سی بی ایم) شامل ہوسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق جنوبی کوریا کی وزرات دفاع کا کہنا تھا کہ ’اتوار کے روز یونگ یانگ کی جانب سے کیے جانے والے چھٹے جوہری تجربے کے بعد سے اس بات کے آثار مسلسل دکھائی دیتے ہیں کہ شمالی کوریا ایک اور بیلسٹک میزائل لانچ کرنے کی تیاری کررہا ہے۔تاہم جنوبی کوریا نے اس بارے میں کوئی تفصیلات فراہم نہیں کیں کہ یہ لانچ کس مقام سے کیا جاسکتا ہے۔ ذرائع کے مطابق شمالی کوریا اپنے دفاع کے لئے تجربات کررہا ہے جبکہ امریکہ ، جنوبی کوریا اور جاپان بھی فوجی مشقیں جاری رکھے ہوئے ہیں جن پر شمالی کوریا کو سخت تشویش لاحق ہے۔

News ID 1875039

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha